ممبئی: لائیو کنسرٹ میں ڈرگس اوورڈوز، 2 طلبہ کی موت، منتظم سمیت 5 گرفتار
ممبئی کے گورے گاؤں علاقے میں واقع نیسکو گراؤنڈ میں منعقد ایک لائیو کنسرٹ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ڈرگس کے استعمال سے دو نوجوان طلبہ کی جان چلی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں منتظم سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
Mumbai concert tragedy: Two students dead, one critical after suspected drug overdose at NESCO Center; five arrested, probe underway into alleged MDMA circulation and safety lapses.
'Condolences express to affected families. Full cooperation with investigating agencies, all… pic.twitter.com/xQ5UI0GMJM
— TIMES NOW (@TimesNow) April 14, 2026
جان گنوانے والے دونوں طلبہ کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ یہ نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ ہفتہ کی رات کنسرٹ دیکھنے آئے تھے، جہاں اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اطلاعات کے مطابق کئی دیگر افراد کو بھی سانس لینے میں دشواری پیش آئی، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
Maharashtra | Two people died of drug overdoses at a music event at the Nesco Centre in Goregaon, Mumbai. The event was on 11th April. It is still unclear what kind of drug the two deceased consumed and who supplied them. Five people have been arrested so far in this case,…
— ANI (@ANI) April 14, 2026
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے سلسلے میں 15 سے زائد افراد کے بیانات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ حکام اس بات کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ کنسرٹ میں ڈرگس کس طرح پہنچائی گئی۔
ادھر نیسکو انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں اور تمام ضروری معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ حتمی حقائق فارینسک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
