واشنگٹن: روس اور یوکرین کے درمیان چار سال سے جاری خونریز جنگ کے بیچ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک 9 مئی سے 11 مئی تک تین دن کی جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ اس دوران ہر قسم کی فوجی کارروائیاں مکمل طور پر روک دی جائیں گی۔
US President Donald Trump posts, "I am pleased to announce that there will be a THREE DAY CEASEFIRE (May 9th, 10th, and 11th) in the War between Russia and Ukraine. The Celebration in Russia is for Victory Day but, likewise, in Ukraine, because they were also a big part and… pic.twitter.com/LidwxRFenY
— ANI (@ANI) May 8, 2026
ٹرمپ کے مطابق اس مختصر جنگ بندی کے دوران روس اور یوکرین ایک دوسرے کے ایک ہزار جنگی قیدی بھی رہا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت مسلسل سفارتی رابطوں اور مذاکرات کا نتیجہ ہے، جس سے طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’امید ہے یہ جنگ بندی ایک خطرناک اور تباہ کن جنگ کے اختتام کی شروعات ثابت ہوگی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل سیز فائر کے لیے بات چیت جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
US President Donald Trump posts, "I am pleased to announce that there will be a THREE DAY CEASEFIRE (May 9th, 10th, and 11th) in the War between Russia and Ukraine. The Celebration in Russia is for Victory Day but, likewise, in Ukraine, because they were also a big part and… pic.twitter.com/LidwxRFenY
— ANI (@ANI) May 8, 2026
رپورٹ کے مطابق یہ جنگ بندی روس کے ’وکٹری ڈے‘ کے موقع پر نافذ رہے گی، جو ہر سال 9 مئی کو دوسری جنگ عظیم میں کامیابی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ٹرمپ نے اس موقع پر یوکرین کے تاریخی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں یوکرین نے بھی اہم قربانیاں دی تھیں، اسی لیے یہ دن دونوں ممالک کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ فروری 2022 میں شروع ہوئی تھی، جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایسے حالات میں تین روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کو عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
