آئی پی ایل 2026: حیدرآباد کی شاندار جیت، ڈیبیو کرنے والے پرفل ہنگے نے راجستھان کو سنبھلنے نہ دیا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں شاندار فارم میں نظر آنے والی راجستھان رائلز کو بالآخر پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب سن رائزرس حیدرآباد نے اسے 57 رنز سے شکست دے دی۔ لگاتار چار فتوحات کے بعد راجستھان کی ٹیم اس میچ میں دباؤ کا شکار دکھائی دی۔
حیدرآباد کی جانب سے کپتان ایشان کشن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 91 رنز بنائے۔ ان کے ساتھ ہینرچ کلاسن نے بھی 40 رنز کی اہم اننگ کھیلی۔ دونوں کے درمیان بہترین شراکت داری نے ٹیم کو مشکلات سے نکال کر مضبوط پوزیشن میں پہنچایا، جس کے نتیجے میں حیدرآباد نے 217 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔
Vaibhav Sooryavanshi ✅
Dhruv Jurel ✅
Lhuan-dre Pretorius ✅A dream start for Praful Hinge on his #TATAIPL debut 🧡
Updates ▶️ https://t.co/xGTDdKbXpY#KhelBindaas | #SRHvRR | @SunRisers pic.twitter.com/wLOPGPCqgR
— IndianPremierLeague (@IPL) April 13, 2026
ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے نوجوان گیندباز پرفل ہنگے نے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ان کی شاندار بولنگ کے باعث راجستھان کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی۔
بعد ازاں ڈونووَن فریرا اور رویندر جڈیجا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور ایک معقول شراکت قائم کی، لیکن ٹیم کو جیت کے قریب نہ لا سکے۔ دوسری جانب ایک اور نئے کھلاڑی ثاقب حسین نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اہم وکٹیں حاصل کیں۔
Another debutant making his mark ✅
🎥 Glimpses of Sakib Hussain’s 4/24 in his first outing in #TATAIPL 🔥
Updates ▶️ https://t.co/xGTDdKbXpY#KhelBindaas | #SRHvRR | @sunrisers pic.twitter.com/ByAMDOgJiB
— IndianPremierLeague (@IPL) April 13, 2026
آخرکار راجستھان کی پوری ٹیم 159 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پرفل ہنگے نے 4 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ثاقب حسین نے بھی 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔یہ مقابلہ حیدرآباد کی زبردست جیت کے ساتھ ساتھ نئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا۔
