آئی پی ایل 2026 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی کارکردگی اب تک انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ اپنے پانچویں میچ میں بھی اسے چنئی کے خلاف 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کے کھاتے میں اب تک صرف ایک پوائنٹ ہے، جو پنجاب کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ کے باعث ملا تھا، جہاں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔ اسی ایک پوائنٹ کے ساتھ کولکاتا پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
میچ میں کولکاتا کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ چنئی کی جانب سے سنجو سیمسن نے 48 رنز، آیوش مہاترے نے 38، ڈیوالڈ بریوس نے 41 اور سرفراز خان نے 23 رنز کی اہم اننگز کھیلیں، جس کی بدولت ٹیم نے 192 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ بظاہر یہ ہدف زیادہ بڑا محسوس نہیں ہو رہا تھا، لیکن چنئی کے بولرز، خاص طور پر نور احمد نے کولکاتا کے لیے راستہ مشکل بنا دیا۔
𝙏𝙪𝙧𝙣𝙞𝙣𝙜 the tide @ChennaiIPL's way 💛
Noor Ahmad is the Player of the Match for his impressive spell of bowling tonight 🕸️
Scorecard ▶️ https://t.co/jWkXVCPxj5#TATAIPL | #KhelBindaas | #CSKvKKR | @noor_ahmad_15 pic.twitter.com/BbGq2HBQJO
— IndianPremierLeague (@IPL) April 14, 2026
نور احمد نے صرف 7 گیندوں کے اندر 3 اہم کھلاڑیوں—اجنکیا رہانے، کیمرون گرین اور رنکو سنگھ—کو آؤٹ کر کے میچ کا رخ بدل دیا۔ ان کی اس کارکردگی نے کولکاتا کی بیٹنگ لائن کو بکھیر کر رکھ دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کولکاتا کی شروعات ہی کمزور رہی، جب فن ایلن صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سنیل نرائن (24 رن) اور انگکرش رگھوونشی (27 رن) نے کچھ مزاحمت ضرور کی، مگر ان کی رفتار سست رہی۔ ایک مرحلے پر ٹیم نے محض 11 رنز کے اندر 4 وکٹیں گنوا دیں، جن میں سے 3 نور احمد کے حصے میں آئیں۔
The sweet taste of a home victory 🥳
Making it two massive wins in a row ✌️ @ChennaiIPL are 𝘽𝙪𝙞𝙡𝙙𝙞𝙣𝙜 𝙩𝙝𝙚 𝙈𝙤𝙢𝙚𝙣𝙩𝙪𝙢 in front of the home fans 💛Scorecard ▶️ https://t.co/jWkXVCPxj5#TATAIPL | #KhelBindaas | #CSKvKKR pic.twitter.com/JhCmZ7wsD1
— IndianPremierLeague (@IPL) April 14, 2026
کپتان اجنکیا رہانے کا 28 رنز پر آؤٹ ہونا میچ کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔ بعد میں رمن دیپ سنگھ نے 23 گیندوں پر 35 رنز اور روومن پاویل نے 22 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے، لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے کے لیے کافی ثابت نہ ہوئے۔
چنئی کی جانب سے خلیل احمد نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3.5 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ عقیل حسین نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
چنئی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں کولکاتا کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ گنوا کر صرف 160 رنز ہی بنا سکی۔ نور احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 21 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
