ممبئی: 16 اپریل 2026 — انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں ایک دلچسپ مقابلے کے دوران پنجاب کنگز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پہنچ گئی ہے اور اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی نے 195 رنز کا اچھا اسکور بنایا، جس میں کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری نمایاں رہی، انہوں نے 112 رنز بنائے۔ نمن دھیر نے بھی نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کو سہارا دیا، لیکن مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث ٹیم بڑا اسکور بنانے سے محروم رہی۔
ہدف کے تعاقب میں پنجاب نے زبردست آغاز کیا۔ پربھ سمرن سنگھ نے 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا، جبکہ کپتان شریئس ایئر نے 66 رنز بنا کر ٹیم کو جیت تک پہنچایا۔ دونوں کے درمیان شاندار شراکت داری نے ممبئی کے گیندبازوں کو بے اثر کر دیا۔
The early strikes that laid the foundation for another win 👊
Arshdeep Singh is the Player of the Match tonight 🌟
WATCH HIS SPELL ▶️ https://t.co/WAlbNiDMkK#TATAIPL | #KhelBindaas | #MIvPBKS | @PunjabKingsIPL | @arshdeepsinghh pic.twitter.com/batRNFCMUQ
— IndianPremierLeague (@IPL) April 16, 2026
The winning momentum refuses to stop 🌪️
A flawless record remains perfectly intact 🛡️Punjab Kings conquer the Wankhede to climb up to the top spot in the table! ❤️
Updates ▶️ https://t.co/Fn2dxJ429j#TATAIPL | #KhelBindaas | #MIvPBKS | @PunjabKingsIPL pic.twitter.com/LUuZx5nlbf
— IndianPremierLeague (@IPL) April 16, 2026
ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا اور دیپک چاہر کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے، جس کے باعث ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس فتح کے بعد پنجاب کے 5 میچوں میں 9 پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ ممبئی کی ٹیم ایک جیت کے بعد لگاتار چار شکستوں کے سبب دباؤ کا شکار ہے۔ آئی پی ایل 2026 میں پنجاب کی شاندار فارم نے دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
