دہلی کے روہنی علاقے کی جھگی بستیوں میں بدھ کی علی الصبح خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیوی اور ان کی دو سالہ بیٹی شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بدھ وہار میں صبح تقریباً 1:25 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ کے لیے روانہ کی گئیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم اس دوران تینوں افراد دم توڑ چکے تھے۔
#WATCH | Delhi | Fire broke out at an open plot in Rohini. Fire tenders are on the spot and efforts to douse the fire are underway. pic.twitter.com/UYeO4uCSjk
— ANI (@ANI) April 15, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ آگ لگی وہ تقریباً 400 مربع گز کا علاقہ تھا، جہاں پلاسٹک کا اسکریپ جمع کیا گیا تھا اور اس کے اردگرد جھگیاں قائم تھیں۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی رسائی ممکن نہ ہو سکی، جس سے امدادی کارروائیوں میں کافی رکاوٹیں آئیں۔
دہلی فائر سروس نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، جبکہ موقع پر پولیس، بجلی محکمہ اور دیگر متعلقہ ادارے بھی موجود رہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تعین نہیں ہو سکا اور تحقیقات جاری ہیں۔ فائر آفیسر اجے شرما کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کچی بستیوں میں جمع کچرے نے آگ پکڑ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
#WATCH | Delhi | Fire Officer Ajay Sharma says, "In Budh Vihar, a fire incident occurred in a plot where slums were built and scrap material was collected. The fire broke out around 1.25 AM, and six fire tenders were deployed. There were 3 casualties, and no one was injured. The… https://t.co/Db6IpZeIIZ pic.twitter.com/0lk08YTwBR
— ANI (@ANI) April 15, 2026
اس سے قبل 12 اپریل کو راج گھاٹ بس اسٹاپ کے قریب جھاڑیوں میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور وسیع علاقے میں پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ حکام کے مطابق گہری کھائیوں اور گھنے جنگلات جیسے حالات نے آگ بجھانے کے عمل کو مزید مشکل بنا دیا تھا، تاہم اب صورتحال کنٹرول میں ہے اور نگرانی جاری رکھی جا رہی ہے۔
جائے حادثہ پر پلاسٹک کا اسکریپ بڑی مقدار میں رکھا گیا تھا جبکہ جھگیوں کے درمیان انتہائی تنگ راستے موجود تھے، جس کے باعث فائر بریگیڈ کی بڑی گاڑیاں موقع تک پہنچنے میں ناکام رہیں۔ اسی وجہ سے ریسکیو اور آگ بجھانے کے عمل میں شدید مشکلات پیش آئیں۔
