تنخواہ تنازعہ پر بھڑکا غصہ، نوئیڈا سے فرید آباد تک احتجاج پرتشدد
نوئیڈا: قومی راجدھانی سے ملحق علاقوں میں تنخواہ میں اضافے کے مطالبے نے سنگین رخ اختیار کر لیا، جہاں کئی کمپنیوں کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج تیز ہو گیا۔ گزشتہ چند دنوں سے جاری مظاہرے پیر کو اس وقت شدت اختیار کر گئے جب مظاہرین نے اہم سڑکیں بند کر کے ٹریفک نظام درہم برہم کر دیا۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Vehicles and properties vandalised and stones pelted in Phase 2 of Noida where a large number of employees of a company gathered in protest over their demands for a salary increment. Heavy Police deployment made here to bring the situation under control.… pic.twitter.com/1B0axJZSBN
— ANI (@ANI) April 13, 2026
کچھ مقامات پر حالات قابو سے باہر ہو گئے، جہاں مشتعل افراد نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا، جبکہ متعدد علاقوں میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ملازمین کا مطالبہ ہے کہ کم از کم تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، اوور ٹائم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور چھٹیوں کا مناسب نظام بنایا جائے۔ مظاہرین نے مختلف علاقوں میں مارچ کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کیں اور کئی جگہوں پر ٹریفک روک دیا۔
اس احتجاج کے باعث نوئیڈا، فرید آباد اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوا، جس سے دفتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر دیگر صنعتی علاقوں میں بھی ملازمین کے احتجاج کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس کے پیش نظر حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔
