ایران نے ہندوستان کو بڑی سہولت دے دی، ایل پی جی سے بھرے دو ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت
ایران نے ہندوستان کو بڑی سہولت دے دی، ایل پی جی سے بھرے دو ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت
ہندوستان میں گھریلو گیس کی ممکنہ قلت کے خدشات کے درمیان ایک بڑی اور اطمینان بخش خبر سامنے آئی ہے۔ ایران نے ہندوستان کے لیے دو ایل پی جی ٹینکروں کو اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے سپلائی میں بہتری آنے کی امید ہے۔
اس سے قبل ہندوستان میں تعینات ایران کے سفیر محمد فتح علی نے بھی اس بات کے اشارے دیے تھے کہ ایران ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیل اور گیس کی نقل و حمل کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان ایران کا قریبی دوست ہے اور اسی وجہ سے ہندوستانی جہازوں کے لیے سمندری راستے سے گزرنے کے امکانات مثبت ہیں۔
Iran has allowed two Indian-flagged liquefied petroleum gas (LPG) carriers to sail through the Strait of Hormuz, four sources with direct knowledge of the matter said: Reuters pic.twitter.com/8wAvHOK05b
— ANI (@ANI) March 13, 2026
اب بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے ہندوستان کی جانب آنے والے ایل پی جی سے بھرے دو جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث ہندوستان میں گیس کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، ایسے میں یہ فیصلہ خاصی راحت کی خبر مانا جا رہا ہے۔
"Yes. Because India are friends": Iranian Envoy confirms Tehran to give safe passage to vessels bound for India via Hormuz
Read @ANI Story | https://t.co/c9qQKlkn2s#Iran #India #Tehran #Hormuz pic.twitter.com/mLs68LG1mx
— ANI Digital (@ani_digital) March 13, 2026
دوسری جانب حکومت ہند کی وزارتِ جہاز رانی سے وابستہ افسر راجیش کمار سنہا نے بتایا تھا کہ خلیج فارس کے علاقے میں اس وقت ہندوستانی پرچم والے تقریباً 24 جہاز موجود ہیں، جن پر مجموعی طور پر 677 ہندوستانی ملاح سوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع خلیج عمان میں پہلے چار ہندوستانی جہاز تھے، جن میں سے ایک اپنی منزل کی جانب روانہ ہو چکا ہے، جبکہ اب وہاں تین جہاز باقی رہ گئے ہیں جن پر 76 ہندوستانی ملاح موجود ہیں۔
ان کے مطابق پورے خلیجی خطے میں تقریباً 23 ہزار ہندوستانی ملاح مختلف مرچنٹ اور آف شور جہازوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
