بنگلورو: کرناٹک حکومت کے سینئر وزیر اور کانگریس کے معروف رہنما ڈی سدھاکر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے، اور ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ریاستی سیاست میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈی سدھاکر عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سرگرم رہنے والے مخلص اور درد مند رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ سدھاکر ہر وقت اپنے حلقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر توجہ دیتے تھے۔
ڈی سدھاکر چتردُرگ ضلع کے انچارج وزیر تھے اور منصوبہ بندی و شماریات کا قلمدان بھی سنبھال رہے تھے۔ وہ ہیریور اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی تھے اور ریاستی سیاست میں ایک مضبوط آواز سمجھے جاتے تھے۔
ಅನಾರೋಗ್ಯದಿಂದ ಚಿಕಿತ್ಸೆ ಪಡೆಯುತ್ತಿದ್ದ ನಮ್ಮ ಸಂಪುಟ ಸಹೋದ್ಯೋಗಿ, ನನ್ನ ಆತ್ಮೀಯ ಸ್ನೇಹಿತ ಡಿ. ಸುಧಾಕರ್ ಅವರು ಇಂದು ಕೊನೆಯುಸಿರೆಳೆದ ಸುದ್ದಿ ಅತೀವ ದುಃಖವನ್ನುಂಟು ಮಾಡಿದೆ.
ಹಿರಿಯೂರು ಶಾಸಕರು, ಚಿತ್ರದುರ್ಗ ಜಿಲ್ಲಾ ಉಸ್ತುವಾರಿ ಸಚಿವರು ಹಾಗೂ ರಾಜ್ಯದ ಯೋಜನೆ ಮತ್ತು ಸಾಂಖ್ಯಿಕ ಸಚಿವರಾಗಿದ್ದ ಡಿ. ಸುಧಾಕರ್ ಅವರು ಜನಪರ ಕಾಳಜಿಯುಳ್ಳ… pic.twitter.com/GFngq5BAYt
— DK Shivakumar (@DKShivakumar) May 10, 2026
انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کانگریس سے کیا اور پہلی بار 2004 میں اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ بعد میں انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر بھی کامیابی حاصل کی اور اپنی الگ سیاسی شناخت قائم کی۔ سادگی، عوامی خدمت اور غریبوں کی مدد کے جذبے کی وجہ سے وہ اپنے حلقے میں کافی مقبول تھے۔
ان کے انتقال پر کانگریس کارکنان، حامیوں اور مقامی عوام میں گہرے رنج و غم کا ماحول ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
