چنئی: تمل ناڈو اسمبلی میں وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجے کی قیادت میں حکومت نے فلور ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر لیا، جہاں حکومت کے حق میں 144 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے ووٹنگ سے قبل ایوان سے واک آؤٹ کر لیا۔
144 Total Support For TVK Government, Chief Minister Vijay Wins Floor Test
C Joseph Vijay has won the Tamil Nadu Assembly floor test with support from 144 MLAs. Along with backing from Congress, Left parties, VCK and IUML, 22 AIADMK MLAs also extended support to the TVK… pic.twitter.com/z8lyzKKPv2
— News18 (@CNNnews18) May 13, 2026
تفصیلات کے مطابق 234 رکنی اسمبلی میں ٹی وی کے اتحاد نے کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، وی سی کے اور آئی یو ایم ایل سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت سے حکومت تشکیل دی تھی، اور اعتماد کے ووٹ کے دوران بھی انہیں واضح اکثریت حاصل ہوئی۔
فلور ٹیسٹ کے دوران وزیر اعلیٰ وجے نے تحریک اعتماد پیش کی، جس پر مختصر بحث کے بعد ووٹنگ عمل میں آئی، تاہم اپوزیشن کی عدم موجودگی کے باعث حکومت کو آسان اکثریت حاصل ہو گئی۔
