مبئی کے تاریخی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سات رنوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم سے ہوگا۔ فائنل آٹھ مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، مگر بھارتی بلے بازوں نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ اوپننگ کرنے والے سنجو سیمسن اور ابھشیک شرما نے تیزی سے رن بنانا شروع کیے۔ اگرچہ ابھشیک جلد آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد ایشان کشن نے برق رفتاری سے رن جوڑے۔
Marching towards the #Final 👏
A step away from 𝙂𝙡𝙤𝙧𝙮 🏆#TeamIndia is into the #T20WorldCup finale 🥳Scorecard ▶️ https://t.co/LxSBs3EDPx#MenInBlue | #ENGvIND pic.twitter.com/6BBNkNw2aB
— BCCI (@BCCI) March 5, 2026
اصل دھوم سنجو سیمسن نے مچائی جنہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 89 رن بنائے اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ بعد میں شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے تیز کھیل پیش کیا، جس کی بدولت بھارت نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 253 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھی ہمت نہیں ہاری اور شروع سے ہی تیز رفتار کھیل پیش کیا۔ جوس بٹلر، ول جیکس اور دیگر بلے بازوں نے ٹیم کو مقابلے میں برقرار رکھا۔ سب سے شاندار اننگ جیکب بیتھل نے کھیلی جنہوں نے 48 گیندوں پر 105 رن بنا کر میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔
𝗠. 𝗢. 𝗢. 𝗗 😎
Scorecard ▶️ https://t.co/LxSBs3EDPx#TeamIndia | #T20WorldCup | #MenInBlue | #ENGvIND pic.twitter.com/rr1jtSet19
— BCCI (@BCCI) March 5, 2026
میچ کے آخری لمحات میں صورتحال بہت سنسنی خیز ہو گئی۔ آخری تین اوورز میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 45 رن درکار تھے، مگر بھارتی گیند بازوں نے دباؤ برقرار رکھا۔ خاص طور پر جسپریت بمراہ نے اہم اوور میں کم رن دے کر ٹیم کو مضبوط کیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے بھی اہم وکٹ حاصل کی۔
آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 30 رن درکار تھے، مگر شیوم دوبے کی گیند پر جیکب بیتھل رن آؤٹ ہو گئے اور یوں میچ بھارت کے حق میں چلا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 246 رن ہی بنا سکی۔
اس طرح رنوں سے بھرپور اس مقابلے میں بھارت نے سات رنوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی اور شائقین کرکٹ کو ایک یادگار میچ دیکھنے کو ملا۔
