آئی پی ایل 2026 کا شاندار آغاز: بنگلورو کی دھواں دار جیت، حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست
آئی پی ایل 2026 کا آغاز ایک سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ ہوا، جس میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے سنرائزرس حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا، مگر بنگلورو نے ہدف کو 15.4 اوورز میں ہی 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔میچ کا ٹاس بنگلورو کے حق میں گیا، اور انہوں نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدرآباد کی اننگز کا آغاز تو ٹھیک رہا، لیکن جلد ہی جیکب ڈفی کی تباہ کن گیندبازی نے ٹاپ آرڈر کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے ابتدائی اوورز میں ہی اہم بلے بازوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا، جس کے باعث حیدرآباد کا اسکور صرف 29 رنز پر 3 وکٹ ہو گیا۔
Picking up exactly where they left off! ❤️
Defending champions #RCB kick off their #TATAIPL 2026 campaign with a clinical, comprehensive victory over #SRH 👏
Updates ▶️ https://t.co/Eo5z0jh4K4 #KhelBindaas | #RCBvSRH | @RCBTweets pic.twitter.com/q3IAaMP3LK
— IndianPremierLeague (@IPL) March 28, 2026
مشکل صورتحال میں کپتان ایشان کشن نے ذمہ داری سنبھالی اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 80 رنز بنائے، جس میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ ہنرک کلاسین (31 رنز) اور انیکیت ورما (18 گیندوں پر 43 رنز) نے دیا، جس کی بدولت ٹیم 200 کے ہندسے سے آگے نکلنے میں کامیاب رہی۔بنگلورو کی جانب سے جیکب ڈفی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ روماریو شیفرڈ نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دیگر گیندبازوں نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
Dream Debut: Jacob Duffy announces arrival with 3/22 👏
Relive his spell 🔽https://t.co/af3dJK4EpM
— IndianPremierLeague (@IPL) March 28, 2026
202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلورو کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور فل سالٹ جلد آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل نے زبردست پارٹنرشپ قائم کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ دونوں کے درمیان 45 گیندوں پر 101 رنز کی شراکت نے حیدرآباد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔پڈیکل نے 26 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، جبکہ کوہلی نے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 69 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ کپتان رجت پاٹیدار نے بھی تیز رفتار 31 رنز بنائے، جبکہ ٹم ڈیوڈ نے آخر میں اہم رنز جوڑے۔
یوں بنگلورو نے صرف 15.4 اوورز میں ہدف حاصل کر کے نہ صرف شاندار جیت درج کی بلکہ ٹورنامنٹ کا زبردست آغاز بھی کیا۔
