عقیدۂ ختم نبوتﷺ ایمان کا اہم جز ہے.... قاری محمد اسماعیل صاحب مرغوبپوری
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 31 اگست بروز سنیچر صوبائی دفتر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا برانچ اتراکھنڈ پر علاقہ ضلع ہردوار کی مشہور، متحرک و فعال شخصیت حضرت قاری محمد اسماعیل صاحب صاحبزادہ امیرِ جماعت منظور حسن صاحب مرغوبپوری کی تشریف آوری ہوی۔۔
حضرت قاری صاحب سے کافی دیر موجودہ دور کی صورتحال پر تبادلۂ خیال ہوا، حضرت قاری صاحب نے کہا پورے ملک میں بڑھتے ارتداد، اور فتنوں کے سد باب کے لیے عقیدوں پر محنت انتہای ضروری ہے. نئ نسل ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے، تحفظ دین ختم نبوت میڈیا میدانِ عمل میں آکر واقعی بہت منظم و مرتب انداز میں کام کررہی ہے نوجوان علماء میدانِ عمل میں آکر اس عظیم مشن کا حصہ بنیں اور امت مسلمہ کے ایمان و عقائد کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔ اس موقع پر حلقہ کلیر شریف کے صدر مولانا محمد دانش صاحب قاسمی و محمد شوقین حنفی مظاہری صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا موجود رہے۔