اشتہارات

حلقہ منگلور ضلع ہردوار میں تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے یونٹ کا قیام

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ ١١ ربیع الاول ١٤٤٦ھ بروز اتوارڈائرکٹر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کی ایماء پر تحفظ ختم نبوت میڈیا برانچ اتراکھنڈ کے نائب صدر حضرت قاری شہزاد عالم صاحب کی معیت میں قصبہ منگلور کی کچھ اہم شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ تحفظ دین ختم نبوت میڈیا حلقہ در حلقہ علماء کرام و عوام کی خدمات میں پہنچ کر تحفظ عقائد مشن پر کام کررہی ہے، آج کے وفد کی خصوصی ملاقات قصبہ منگلور کے انتہای متحرک و فعال شخصیات حضرت مولانا مفتی شمس الہدیٰ صاحب اور حضرت مولانا توقیر عالم صاحب سے ہوی۔تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے اغراض ومقاصد سے واقفیت کرانے کے بعد حضرت مفتی شمس الہدیٰ صاحب کو حلقہ منگلور سے صدر ۔۔۔۔ اور حضرت مولانا توقیر عالم صاحب کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔یادرہے تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام ملک بھر میں ختم نبوت کوئز کا سلسلہ جاری ہے,جس میں الحمدللہ تقریباً 3لاکھ طلباء وطالبات شرکت کرچکے ہیں, یہ سلسلہ سال کے 12 مہینہ ملک کے مختلف علاقوں میں چلتا ہے, ادارہ کے کام کا دائرہ کار دنبدن بڑھتا جارہاہے, اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں یونٹیں قائم ہورہی ہے۔ رب تعالی اس انتخاب کو قبول فرمائے اور تادمِ حیات ہم سب کو عقیدۂ ختم نبوتﷺ کے عظیم مشن پر اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اس موقع پر*محمد شوقین حنفی مظاہری* قاری شہزاد عالم صاحب ماسٹر محمد رضوان صاحب موجود رہیں

Contact Us

MRF Tower Kaziwada, Bhadkal Gate, Aurangabad

+91 90212 12189

info@khabronkikhabar.com

Follow Us

© Khabaron Ki Khabar.