اشتہارات

جامعہ ازہر ککرولی میں ششماہی امتحان منعقد

دین متین کی تبلیغ و اشاعت میں مدارس کا اہم کردار ۔ مولانا محمد ارشاد مظاہری
تفصیلات کے مطابق مؤرخہ 18 ستمبر بروز بدھ مدرسہ جامعہ ازہر ککرولی میں ششماہی امتحان کی نشستوں کا آغاز کیا گیا جس میں ادارے کے طلباء و طالبات نے خوب ذوق و شوق کے ساتھ امتحانی پرچے حل کئے اس موقع پر ادارے کے سرپرست مولانا محمد ارشاد صاحب مظاہری نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی کو مستقبل میں مذہب اسلام کی ترجمانی کے فرائض انجام دینے ہیں چونکہ مذہب اسلام کی ترجمانی کے جو فرائض مدارس اسلامیہ کے طلباء انجام دیتے ہیں وہ بے مثل و بے مثال ہیں اور مسلمانوں کو دین اسلام کی صحیح شبیہ سے آگاہی دینے والے یہ ہی طلباء ہیں نیز مستقبل میں امت کے انہیں جیالوں سے قوم مسلم کی امیدیں وابستہ ہیں اس موقع پر ادارے کے مہتمم مولانا بدر اختر مظاہری نے بھی طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء عزیز ہمیشہ دین اسلام کی اور قوم و ملک کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اس لئے کہ دنیا و آخرت میں خدمت نجات کا ذریعہ ہے اور کامیابی کی کنجی خدمت دین اور خدمت خلق میں ہی پوشیدہ ہے اس موقع پر ادارے کے اساتذہ قاری شعیب عالم قاری فراز مولانا محمد انس مولانا اعظم حافظ شاہ نظر وغیرہ موجود رہے

Contact Us

MRF Tower Kaziwada, Bhadkal Gate, Aurangabad

+91 90212 12189

info@khabronkikhabar.com

Follow Us

© Khabaron Ki Khabar.