اورنگ آباد کے پڑیگائوں علاقہ میں مکتب عبدالکریم میں تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام ختم نبوت کوئز کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ۱۶ ستمبر بروز پیر بعد نماز ظہر اورنگ آباد کے علاقہ پڑیگائوں میں محسن مراٹھواڑہ حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی کی سرپرستی و قاری ضیاء الرحمن فاروقی کی نگرانی میں تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام مسجد ومکتب عبدالکریم میں ایک عظیم الشان اجلاس عام بعنوان سیر ت خاتم النبین و تقسیم انعامات ختم نبوت کوئز کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا،حضرت مولانا محمد مشفق ندوی کی صدارت میں اس عظیم الشان اجلاس کا آغاز مکتب عبدالکریم کے طلباء کی قرات و نعت سے ہوا،بعد ازاں مقرر خصوصی حضرت مولانا محمد وجیہہ الدین قاسمی مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد نے ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت پر ایمان افروز خطاب کیا،اپنے خطاب میں حضرت مولانا وجیہہ الدین قاسمی نے کمسن طلباء و طالبات کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت بتاتے ہوئے فرمایا کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، اب آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا، اور جو ایسا دعوی کریگا وہ جھوٹا کذاب ہوگا، اور فرمایا کہ پڑیگائوں میں اس وقت کا سب سے بڑا فتنہ شکیل بن حنیف بھی ہے جو خود کو عیسی اور مہدی علیہ السلام دونوں کہتا ہے، جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام اور امام مہدی دوالگ الگ شخصیتوں کے نام ہے ، مولانانے بچوں سے ختم نبوت کوئز سے متعلق سوالات بھی پوچھے جس کے جوابات بچوں بچیوں نے بہت اچھے انداز میں دیئے،اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر حیدرآباد سے حضرت مولانا محمد عمر محی الدین ،حضرت مولانا مفتی محمد محسن قاسمی مہتمم دارالعلوم اصحاب کہف اورنگ آباد،حضرت مولانا عبدالعظیم صدر مدرس دارالعلوم دولت آباد نے شرکت کی، اس پروگرام کی نظامت حضرت مولانا مفتی مستقیم صاحب ناظم مکتب ہذا نے کی، اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے حافظ الیاس صاحب اور انکے ساتھیوں نے خوب محنت کی، مولانا وجیہہ الدین صاحب کے بیان کے بعد ختم نبوت کوئز میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا اعلان تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے مبلغ حضرت مولانا ابرارالحق اشاعتی نے کیا،اور معزز مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا،اس پروگرام میں علاقہ کے علماء نواجونوں کے علاوہ تحفظ دین میڈیا کی ٹیم اشراق بھائی،جاوید بھائی وغیرہ موجود تھے،اور آخر میں مولانا کی دعاء پر اس اجلاس کا اختتام عمل میں آیا،یاد رہے تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام ملک بھر میں ختم نبوت کوئز کا سلسلہ جاری ہے، جس میں الحمدللہ ابھی تک ۳ لاکھ طلباء و طالبات شرکت کرچکے ہیں، اور یہ سلسلہ سال کے بارہ مہینہ مکاتب،مدارس اسکول و کالجس میں منعقد کیا جاتاہے، اس کا بنیادی مقصد معصوم بچوں بچیوں کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت بتانا اور ان کے ایمان و عقیدہ کی تحفظ کی فکر کرناہے، چونکہ فتنہ شکیل بن حنیف کا تعلق اورنگ آباد کے علاقہ پڑیگائوں سے ہے، ایک عرصہ سے اس علاقہ میں ختم نبوت کی محنت کی فکریں کی جارہی تھی ،بالآخر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام پڑیگائوں میں ختم نبوت کوئز کا آغاز کیا گیا ہے،شکیل بن حنیف کے لوگ پڑِگائوں کےغریب مسلمانوں کو امداد کے بہانہ بھی گمراہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، جب یہ کارگزاری تحفظ دین ختم نبوت کے ذمہ داران تک پہنچی تو ہنگامی طور پر گزشتہ رمضان میں تحفظ دین کے شعبہ بیت الامداد کے ذریعہ پڑیگائوں کے غریب مسلمانوں کیلئے رمضان راشن کٹس تقسیم کئے گئے اور پورے رمضان مساجد میں افطار کا اہتمام کیا گیا، اب یہ سلسلہ سال کے بارہ مہینہ اس علاقہ میں جاری رکھنے کا ارادہ ہے، اہل خیر حضرات سے اس جانب توجہ کی خصوصی درخواست ادارہ کے ذمہ دار قاری ضیاء