ارتداد کے سدّباب کے لئے علماء کرام کو میدان میں آنا ہوگا۔ مولانا شاہ عالم گورکھپوری
تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا برانچ مظفرنگر کے تحت تحفظ ختمِ نبوت تربیتی کیمپ کا انعقاد400سے زائد علماء کرام کی شرکت
مظفرنگر۔تفصیلات کے مطابق مؤرخہ 11 مئی بروز اتوار صبح دس بجے تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا برانچ مظفرنگر کے تحت تحفظ ختمِ نبوت تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر مظفرنگر و اطراف کے 400سے زائد علماء کرام نے شرکت کی مہمان خصوصی کے طور پر دارالعلوم دیوبند سے مولانا شاہ عالم گورکھپوری مظاہر علوم سہارنپور سے مولانا محمد راشد صاحب اور تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کے ڈائریکٹر قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی نے بطور خاص شرکت کی پروگرام کا آغاز قاری محمد حذیفہ کی تلاوت اور مولانا مہدی حسن کی نعت پاک سے ہوا تمہیدی گفتگو کرتے ہوۓ مولانا سہیل اختر رحیمی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی نیز علماء کرام کو خطاب کرتے ہوۓ مولانا شاہ عالم گورکھپوری نے کہا کہ فتنوں کے اس دور میں علماء کرام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے’اور اپنے نوجوانوں اور بالخصوص ارتداد کی طرف جانے والی اپنی بچیوں کے ایمان و عقائد کے تحفظ کی ضرورت ہے’اور علماء برادری کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے’اس لئے کہ بیرونی تمام فتنوں کا جواب ہمارے پاس موجود ہے لیکن ہماری صفوں میں جو فتنے کھڑے ہیں ان کا جواب ہمارے پاس نہیں ہے اسی طرح مولانا راشد صاحب نے کہا کہ باطل فتنے ہمارے نوجوانوں کے عقائد و نظریات کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ہمیں وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوۓ حکمت کے ساتھ اپنے بچوں اور بچیوں کے ایمان کی حفاظت کی فکر اور کوشش کی ضرورت ہے’نیز مولانا موصوف نے فرمایا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کا مطلب ہے کہ حضور ﷺ کے بعد کوئ نبی پیدا نہیں ہوگا اور اس دور میں جو پیدا ہوکر نبوت کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا ہے قاری ضیاء الرحمن فاروقی نے کہا کہ ہماری زندگی و آخرت کی نجات کا مدار عقیدے پر ہے عقیدہ سلامت ہے تو نجات ہے ورنہ نہیں،اسکے علاوہ مبلغ تحفظ دین ختم نبوت میڈیا حیدرآباد مولانا جمیل احمد رحمانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ختم نبوت کے مشن کا تعلق نبی کی ذات سے جڑا ہواہے، اس موقع پر ادارے کی برانچ مظفرنگر کی مجلس عاملہ کی منظور شدہ تجاویز بھی پیش کی گئی جس میں مختلف قسم کے پروگرامات کی آغاز و ترتیب شامل ہے اس دوران مفتی محمّد بنیامین مفتی محمّد اقبال صاحب مولانا مولانا مکرم علی قاسمی مولانا عبدالخالق قاسمی مولانا راغب عمر مولانا زبیر رحمانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ اراکین ادارہ کو مبارکباد پیش کی اور اپنے حوصلہ افزا کلمات سے نوازا اخیر میں مفتی محمّد زاہد صاحب سروٹ کی دعاؤں پر پروگرام کا اختتام ہوا