تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے وفد کا ضلع مظفرنگر میں موضع شیرپور کا ہنگامی دورہ
اترپردیش:- تفصیلات کے مطابق بتاریخ 14 ستمبر 2024 کو حضرت قاری ضیاء الرحمٰن فاروقی صاحب کی ایماء پر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا شمالی ہند کا وفد مظفرنگر کے گاؤں شیرپور میں ادارے کےتئیں عوام و خواص کی ذہن سازی و ادارے کے تعارف کیلئے حاضر ہوا۔
یاد رہے اس موقع پر عصر و مغرب کے بعد عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا گلشان احمد صدیقی صاحب نے موجودہ دور میں فتنوں کی سرگرمیوں سے متعلق بیدار کیا نیز ادارے کی خدمات واغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بالخصوص عوام الناس سے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بیدار رہنے کا عزم مصمم لیا وہیں حاضرین نے ہاتھوں کو بلند کرتے ہوئے ادارے کا دست بازو بنکر ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس دوران قاری محمد عارف قاسمی نے مقامی علماء کرام و مخصوص احباب سے ملاقات کرتے ہوئے ادارے سے باضابطہ وابستگی کی اپیل کی جس کو قبول کرتے ہوئے ان حضرات نے اس عظیم مشن پر کھڑا رہنے کے لئے لبیک کہا اس دوران وفد میں حکیم قاری محمد دانش صاحب بھی شریک رہے، خصوصی ملاقات میں مولانا ناظم کریمی صاحب، مولانا محمد اخلاق صاحب، حافظ اسعد صاحب، قاری محمد ناظم صاحب، قاری محمد پرویز صاحب ، و شیرپور کے موجودہ پردھان شعیب نمبردار صاحب ، چودھری دلشاد احمد صاحب ، حاجی مہتاب عالم صاحب ، وغیرہ موجود رہے