اشتہارات

تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام مکتب مسجد فاطمہ کوکڑہ مظفرنگر میں ختمِ نبوت کوئز کا آغاز

امت مسلمہ کے نونہالوں کے عقائد کا تحفظ ضروری۔ مولانا محمد عارف قاسمیتفصیلات کے مطابق مؤرخہ 15 ستمبر تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کے ڈائریکٹر حضرت قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی کی سرپرستی میں ملک بھر میں جاری تحفظ ختمِ نبوت کوئز کے سلسلے میں مظفرنگر ضلع صدر مولانا سہیل اختر رحیمی کی ائماء پر ایک وفد مظفرنگر کے کوکڑہ میں مکتب مسجد فاطمہ کوکڑہ مظفرنگر میں ختمِ نبوت کوئز کا پیغام لے کر پہنچا جہاں مکتب کے ذمہ دار مولانا امیر عالم صاحب کے ساتھ آغاز کیا گیا جس میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کرکے طلباء کو ختمِ نبوت کا مفہوم سمجھایا گیا ختمِ نبوت میڈیا وفد کے ذمہ دار مولانا محمد عارف قاسمی صاحب نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور فتنوں کا دور ہے اس دور میں عقائد کا تحفظ ایک چیلنج بن گیا اور علماء کرام کا الحمد للہ ہر دور چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے فتنوں کا سد باب کرتے آۓ ہیں چنانچہ آج بھی اسی انداز میں ان چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں لہٰذا اس پر فتن دور میں عقائد کے تحفظ کی خاطر نوجوان علماء میدان میں آئیں اور نسل نو کے عقائد کے تحفظ کو یقینی بنائیں مولانا موصوف نے مزید روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ ہماری تحفظ دین ختمِ نبوت کی ٹیم اس حوالے سے جو روشن خدمات انجام دے رہی ہے وہ لائق تحسین اور قابلِ مبارکباد ہیں
رہے

Contact Us

MRF Tower Kaziwada, Bhadkal Gate, Aurangabad

+91 90212 12189

info@khabronkikhabar.com

Follow Us

© Khabaron Ki Khabar.