اورنگ آباد ضلع کلکٹر نے گوڑا جی سی نے دفتر میں نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے سخت قدم اٹھاتے ہوئے تاخیر سے آنے اور غیر حاضر رہنے والے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلکٹر گزشتہ دو دنوں سے صبح 10 بجے خود دفتر پہنچ کر اچانک معائنہ کر رہے ہیں۔ اس دوران کل 31 افسران و ملازمین دفتری اوقات میں غیر حاضر پائے گئے، جنہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
جمعرات اور جمعہ کو کیے گئے معائنہ کے دوران کلکٹر نے مختلف شعبہ جات جیسے قانونی شعبہ، لینڈ ایکوزیشن، پلاننگ اور سپلائی ڈپارٹمنٹ کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے وقت 3 افسران اور 12 ملازمین اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، جس پر ان کے نام درج کرنے کی ہدایت دی گئی۔
کلکٹر نے واضح کیا کہ آئندہ بھی کسی بھی وقت اس طرح کے اچانک دورے کیے جائیں گے اور لاپرواہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دفتری نظم و ضبط کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔کلکٹر کے اچانک دوروں کی خبر ملتے ہی افسران اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی اور دفتر میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا۔
