نیٹ یو جی 2026 امتحان منسوخی اور پیپر لیک معاملے کے خلاف آج اورنگ آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اکیڈمک جسٹس کمیٹی، ایس آئی او اور دیگر طلبہ تنظیموں نے عوام سے اس احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیپر لیک نے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی بار بار امتحانات شفاف طریقے سے کرانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
احتجاج دہلی گیٹ کے سامنے ڈویژنل کمشنر آفس پر منعقد ہوگا جہاں طلبہ اور سماجی کارکن حکومت کے خلاف نعرے بازی کریں گے۔
تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے معاملے کی شفاف جانچ کی جائے اور پیپر لیک میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔ ساتھ ہی این ٹی اے اور حکومت کو جواب دہ بنایا جائے۔
طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاکھوں نوجوانوں کی محنت اور خوابوں کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہیں۔
