تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو پہلا خط لکھ کر کپاس پر عائد 11 فیصد درآمدی ٹیکس ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری قدم نہ اٹھایا گیا تو ریاست کی ٹیکسٹائل صنعت شدید بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔
وجئے نے اپنے خط میں کہا کہ کپاس اور دھاگے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل فیکٹریاں مالی دباؤ میں ہیں۔ لاکھوں مزدوروں کا روزگار اس صنعت سے وابستہ ہے اور قیمتوں میں اضافہ ان کے مستقبل کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔
TN CM Vijay writes to PM Modi seeking the removal of import duty on cotton. pic.twitter.com/YbNmHjyrXy
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) May 14, 2026
انہوں نے بتایا کہ تمل ناڈو ملک کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل برآمد کرنے والی ریاست ہے، لیکن خام مال مہنگا ہونے سے چھوٹی اور درمیانی صنعتیں بند ہونے کے قریب پہنچ رہی ہیں۔
Tamil Nadu CM Vijay writes to PM Modi, urges scrapping 11% import duty on cotton to safeguard textile sector, jobs
Read @ANI Story | https://t.co/eml75SNpIn#TamilNaduCM #letter #PMModi #Vijay #cotton #importduty pic.twitter.com/QolUfPenr5
— ANI Digital (@ani_digital) May 14, 2026
وزیر اعلیٰ کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں کپاس کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دھاگہ بھی مسلسل مہنگا ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں بیرون ملک سے کپاس درآمد کرنا ضروری ہو گیا ہے، لیکن بھاری ٹیکس اس عمل کو مشکل بنا رہا ہے۔
وجئے نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس ختم کر کے صنعت کو فوری راحت دی جائے تاکہ مزدوروں کا روزگار محفوظ رہ سکے اور معیشت کو نقصان نہ پہنچے۔
سیاسی حلقوں میں اس خط کو اہم قدم مانا جا رہا ہے کیونکہ یہ وجئے کا وزیر اعظم کو پہلا سرکاری پیغام ہے۔
