آئی پی ایل 2026: سنسنی خیز مقابلہ، آخری گیند پر لکھنؤ نے کولکاتا کو 2 وکٹ سے ہرایا
’آئی پی ایل 2026‘ میں ایک اور دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا، جہاں کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان مقابلہ آخری گیند تک پہنچ گیا۔ آخر کار لکھنؤ نے میچ کی آخری گیند پر ’بائی کا ایک رن‘ لے کر 2 وکٹ سے شاندار جیت درج کی۔
کولکاتا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 181 رن اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے اجنکیا رہانے نے 24 گیندوں پر 41 رن اور انگکرش رگھووَنشی نے 33 گیندوں پر 45 رن بنا کر مضبوط بنیاد رکھی۔ آخری اوورس میں کیمرون گرین (ناٹ آؤٹ 32) اور روومن پاویل (ناٹ آؤٹ 39) نے تیز رفتار اننگ کھیلتے ہوئے اسکور کو 181 تک پہنچایا۔ لکھنؤ کی جانب سے پرنس یادو، منی مارن سدھارتھ، دگویش راٹھی اور اویس خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں لکھنؤ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ایڈن مارکرم (22)، مشیل مارش (15)، رشبھ پنت (10)، نکولس پورن (13) اور عبدالصمد (2) جلد آؤٹ ہو گئے۔ ایک جانب آیوش بدونی نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 34 گیندوں پر 54 رن بنائے، لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکل میں آ گئی۔
𝗔𝗕𝗦𝗢𝗟𝗨𝗧𝗘𝗟𝗬 𝗦𝗘𝗡𝗦𝗔𝗧𝗜𝗢𝗡𝗔𝗟 😮
One word for this knock?
Scorecard ▶️ https://t.co/ov5gAlAtPH #TATAIPL | #KhelBindaas | #KKRvLSG | @LucknowIPL pic.twitter.com/euZOaEGtu2
— IndianPremierLeague (@IPL) April 9, 2026
ایک وقت لکھنؤ کا اسکور 7 وکٹ پر 128 رن تھا اور جیت کے لیے 24 گیندوں میں 53 رن درکار تھے، جس سے کولکاتا کی جیت یقینی لگ رہی تھی۔ تاہم نوجوان بلے باز مکل چودھری نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے صرف 27 گیندوں پر 54 رن بنائے، جس میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، اور آخری تک ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب اویس خان نے بھی ان کا ساتھ دیا۔
𝐖𝐇𝐀𝐓. 𝐀. 𝐊𝐍𝐎𝐂𝐊 🤯
Mukul Choudhary was absolutely brilliant in Kolkata 👏
He pulls off a famous heist for @LucknowIPL 🔥🔥
Scorecard ▶️ https://t.co/ov5gAlAtPH #TATAIPL | #KhelBindaas | #KKRvLSG pic.twitter.com/CXo53CQmLf
— IndianPremierLeague (@IPL) April 9, 2026
کولکاتا کی جانب سے سنیل نرائن نے عمدہ گیندبازی کرتے ہوئے 4 اوورس میں صرف 13 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، جبکہ ویبھو اروڑا اور انوکول رائے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے باوجود ٹیم جیت درج کرنے میں ناکام رہی۔
یوں ایک بار پھر آئی پی ایل میں ایسا مقابلہ دیکھنے کو ملا جس نے شائقین کرکٹ کی دھڑکنیں آخری لمحے تک تیز رکھیں
