آئی پی ایل 2026: سنسنی خیز مقابلہ، گجرات نے آخری گیند پر دہلی کو 1 رن سے مات دے دی
اورنگ آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی پی ایل 2026 میں 8 اپریل کو کھیلا گیا گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان مقابلہ شائقین کے لیے ایک یادگار میچ ثابت ہوا۔ اتار چڑھاؤ سے بھرپور اس مقابلے میں آخرکار گجرات نے انتہائی سنسنی خیز انداز میں صرف ایک رن سے کامیابی اپنے نام کر لی۔
ٹاس جیت کر دہلی کے کپتان اکشر پٹیل نے پہلے گیندبازی کا انتخاب کیا، جس کے بعد گجرات کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز کا مضبوط ہدف قائم کیا۔ کپتان شبھمن گل نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ جوس بٹلر نے 27 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔ بعد ازاں واشنگٹن سندر نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی اہم اننگز کھیل کر اسکور کو 200 کے پار پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
It's going down to the wire, folks 🥶#DC need 13 runs from the last over ‼️
Who is taking the 2⃣ points? 🤔
Updates ▶️ https://t.co/oOdPR1oSeP#TATAIPL | #KhelBindaas | #DCvGT pic.twitter.com/NPzhokr9t2
— IndianPremierLeague (@IPL) April 8, 2026
ہدف کے تعاقب میں دہلی کی شروعات جارحانہ رہی۔ کے ایل راہل اور پتھوم نسانکا نے پہلی وکٹ کے لیے 76 رنز جوڑ کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ نسانکا 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ راہل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم درمیانی اوورز میں دہلی کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں، جس سے میچ کا رخ بدل گیا۔
آخری اوورز میں ڈیوڈ ملر نے زخمی ہونے کے باوجود دوبارہ میدان میں آ کر زبردست شاٹس کھیلے اور میچ کو ایک بار پھر دہلی کے حق میں موڑ دیا۔ 19ویں اوور میں 23 رنز بننے کے بعد آخری اوور میں دہلی کو جیت کے لیے 13 رنز درکار تھے۔
Glenn FLYING Phillips! ✈️
A stunner that sends Axar Patel 🔙
Rashid Khan gets his 3⃣rd wicket 😎#DC need 69 off 30 balls
Updates ▶️ https://t.co/oOdPR1oSeP#TATAIPL | #KhelBindaas | #DCvGT pic.twitter.com/cZ5OpuD6Cs
— IndianPremierLeague (@IPL) April 8, 2026
فیصلہ کن اوور میں ڈرامہ اپنے عروج پر پہنچ گیا۔ ایک موقع پر دہلی کو 2 گیندوں پر صرف 2 رنز چاہیے تھے، لیکن گجرات کے گیندباز پرشدھ کرشنا نے دباؤ میں بہترین گیندبازی کرتے ہوئے آخری گیند پر رن آؤٹ کرا دیا، یوں دہلی کی ٹیم 209 رنز تک محدود رہی اور گجرات نے یہ سنسنی خیز مقابلہ 1 رن سے جیت لیا۔
گجرات کی جیت میں راشد خان کا کردار نمایاں رہا، جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
